ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان

سیلاب کی وجہ سے جانوروں کے چارے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں دودھ 240 روپے سے 270 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، آل کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:10

ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کراچی میں ڈیری فارمرز نے 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔آل کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنا زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما نثار احمد نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جانوروں کے چارے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں دودھ 240 روپے سے 270 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈیری فارمرز سے ریٹیل میں دودھ 220 روپے فروخت کروایا جارہا ہے۔آل کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر میں فروخت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :