Live Updates

چین ،بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 4 افراد ہلاک، 8 لاپتہ

پیر 28 جولائی 2025 11:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) چین کے صوبہ ہیبی کے گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے4افراد ہلاک اور8لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے یہ واقعہ پیر کی صبح کو اس وقت پیش آیا جب لوانپنگ کاؤنٹی کے شہر چینگڈے کے گاؤں میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ■

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :