ڈولفن وپیرو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 28 جولائی 2025 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈولفن فورس اور پیرو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈکیتی و چوری میں ملوث 13 ملزمان گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 17 موٹر سائیکلیں اور 3 موبائل فونز برآمد کئے گئے،دورانِ پٹرولنگ 45 اشتہاری ، 326 عادی مجرمان، 29 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 9پستولیں ، 3 رائفلیں ،درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں سے 50 بوتلیں شراب، آئس، چرس ،ہیروئن برآمد کر لی گئی،161 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 492 اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی،40 ون ویلنگ، 17 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے،کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 117 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔