سیالکوٹ میں مسافر بس الٹنے سے 5افراد شدید زخمی

پیر 28 جولائی 2025 12:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں مسافر بس الٹنے سے 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق سیالکوٹ کے علاقے ورسالکے کنگرہ روڈ پر مسافر بس شہر سے سنکترے کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر 25سالہ حسیب ساکن کوٹلی سوڈکہ ،26سالہ تعظیم ساکن شکرگڑھ ،38سالہ عامر رشید ،45سالہ احسان اللہ اور 50سالہ اکبر ساکن کوٹلی چہور شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :