بھکر،ڈی پی او بھکرنے ہاتھ پاؤں سے معذور بیوہ کو فوری انصاف فراہم کر دیا، ترجمان پولیس

پیر 28 جولائی 2025 14:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ہاتھ پاؤں سے معذور بیوہ کو انصاف مل گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے پاس پیش ہونے والی معذور بیوہ خاتون نے درخواست د ی کہ اس کا خاوند فوت ہو چکا ہے اور اسکے سوتیلے بیٹے وراثتی جائیداد ، مکان اور گھریلو سامان میں سے حصہ نہ دیتے ہیں اور گھر میں بھی نہ آنے دیتے، ڈی پی او بھکر نے واقعے کا فوری نوٹس اور ڈی ایس پی دریا خان ساجد محمود سوہل کی سپر ویژن میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ خرم شہزاد انجم کو مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ نے فی الفور مقدمے کا اندراج کیا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے ریڈ کیا اور بیوہ کو مکان اور گھریلو سامان سے حصہ دلا دیا ، معذور بیوہ کی مزید قانونی معاونت بھی کی۔ملزما ن کےخلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ بیوہ نے جائیداد سے حصہ واپس ملنے پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی۔\378

متعلقہ عنوان :