Live Updates

تل کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری

پیر 28 جولائی 2025 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے تل کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب میں تل کی فصل بڑھوتری کے مراحل میں ہے۔ کاشت کے بعد دوسرا ا ہم مرحلہ آبپاشی ہے۔ تِل کی فصل تقریبا 3سے 4 پانی لگانے سے پک کر تیار ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگاو مکمل ہونے کے بعد پہلا پانی 25سے30دِن بعد دوسرا پانی پھول آنے پر تیسرا پانی پھلیاں بنتے وقت اور چوتھا پانی بیج بنتے وقت لگائیں،اس فصل کی بڑھوتری کا وقت موسم برسات میں ہے اس لئے کاشتکار بارش کی صورت میں آبپاشی کے شیڈول میں تبدیلی کریں۔

زیادہ بارش ہونے کی صورت میں فصل سے فالتوپانی نکالتے رہیں۔پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں لہذا کاشتکارتِل کی فصل میں نکاسی آب کا فوری مناسب بندو بست کر لیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :