حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانے کیلئے ایک مربوط اور موثر اقدامات کیے جائیں،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

پیر 28 جولائی 2025 16:35

حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانے کیلئے ایک مربوط اور موثر اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونایزیشن کےاجلاس میں کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانے کیلئے ایک مربوط اور موثر اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچاؤ کیلیے ایک موثر ملک گیر مہم کیلئے نیو پلان مرتب کیا جائے ، آگاہی مہم کا مقصد بچوں میں بارہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین کو باور کروائیں اپنے بچوں کے دشمن مت بنیں ،والدین اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلیے اپنے بچوں کو ہیلتھ سنٹر ویکسی نیشن کیلئے لائیں ۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے ہمارا فوکس بچوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے ،بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانا والدین کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔اجلاس میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پروگرام (ای پی آئی ) کےڈائریکٹر جنرل نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :