Live Updates

چین، شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 4 افراد ہلاک، 8 لاپتہ

امدادی ٹیموں نے سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار 400 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا

پیر 28 جولائی 2025 18:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)چین میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 8 لاپتہ ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ اور نزدیکی صوبوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چین کے شمالی صوبے ہیبی میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے سیلابی صورتحال کی وجہ سے 4 ہزار 400 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شمالی چین میں گزشتہ سالوں کے مقابلے اس بار زیادہ بارشیں دیکھنے میں آئیں ہیں، چینی سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ان شدید بارشوں کی وجہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔چین کے مرکزی محکمہ موسمیات نے اگلے 3 دن مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ حکومت نے مزید سیلاب آنے کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :