تھائی لینڈ، مارکیٹ میں فائرنگ، 6 افراد قتل، ملزم کی خودکشی

یہ قتل کیوں ہوئے اور قاتل کی نیت کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،پولیس

پیر 28 جولائی 2025 18:05

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مسلح شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک بازار میں ایک شخص نے سرے عام فائرنگ کر کے 4 سیکیورٹی گارڈز کو موقع پر ہی قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا تھاکہ یہ قتل کیوں ہوئے اور قاتل کی نیت کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس اہلکاروں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں اسپتال میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کے فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے واقع کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔