Live Updates

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نمائندگان کی ملاقات

پیر 28 جولائی 2025 18:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے لئے تاجر برادری کی تجاویز کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی ہے۔ چیمبر نمائندگان کی جانب سے نالہ لئی گوالمنڈی مقام پر تجاوزات اور کوڑا پھینکنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں ڈمپنگ کے خلاف دفع 144 نافذ ہے، ایسے میں اگر کوئی ٹھیکیدار وہاں عمارتی ملبہ پھینکتا ہے تو اس پر فوری ایف آئی آر دی جائے اور لئی کے اطراف کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کیا جائے۔انجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور پولیس مشترکہ حکمت عملی کے تحت متحرک رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ضرویات کی لسٹ پی ڈی ایم اے کو فوری شیئر کردیں۔ واسا کی مشینری اور ٹیمز فیلڈ میں فعال رہیں اور بارش کی صورت میں نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔ آباد کی جانب سے راولپنڈی میں تقریباً 1000 چھوٹے ڈیم بنا کر کسانوں کے حوالے کئے گئے ہیں جن کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ فوری اسسمنٹ کرے اور بند کی بروقت مرمت یقینی بنائی جائے۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت، سابقہ پریذیڈنٹ سلیم شاہد و دیگر نمائندگان کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ زینیا، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ڈی جی واسا سلیم اشرف و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :