
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے نیدرلینڈز کی سفیر کی الوداعی ملاقات
پیر 28 جولائی 2025 18:33

(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے سفیر کو پاکستان میں حالیہ معاشی پیش رفت سے آگاہ کیا جن میں خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، سکیورٹی صورتحال میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں جو تمام کلیدی شعبوں میں پائیدار استحکام کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے حکومت کی اقتصادی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جو پائیدار، جامع اور برآمدات پر مبنی ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر خزانہ نے حال ہی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں شامل مالیاتی فریم ورک پر بھی روشنی ڈالی جس میں سماجی تحفظ اور دفاعی اخراجات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سبسڈی اور قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات میں نمایاں کمی کو متوازن انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس محتاط پالیسی کے باعث رواں سال بجٹ میں مجموعی اضافہ صرف 1.9 فیصد تک محدود رہا ہے جو گزشتہ برسوں کے 9 سے 10 فیصد اضافے کے مقابلے میں ایک واضح فرق ہے۔سفیر ہینی ڈی وریز نے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کے موجودہ ترقیاتی راستے کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان طویل مدتی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
-
کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
-
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے پیش دوقراردادیں مسترد
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
-
پاکستان اورامریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے. وزارت خزانہ
-
کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.مارک کارنی
-
امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
-
کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
-
جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل، مقصد جنگ بندی پر زور
-
’میرا ادھار دے دینا تاکہ کچھ عذاب کم ہوسکے‘ معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان کی مبینہ خود کشی
-
مالیگاؤں بم دھماکہ: بی جے پی کی رہنما سمیت تمام ملزم بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.