الائیڈ بنک کھوئی رٹہ کی اے ٹی ایم مشین صارفین کے لیے وبال جان بن گئی

پیر 28 جولائی 2025 19:02

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)الائیڈ بنک کھوئی رٹہ کی اے ٹی ایم مشین صارفین کے لیے وبال جان بن گئی آئے روز خرابی کے باعث صارفین کجھل و خوار ہو گئے صارفین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں تمام بنکوں میں جدید اے ٹی ایم مشینز نصب ہو چکی ہیں واحد الائیڈ بنک ہے جس میں پرانی مشین نصب ہے بنک عملہ کو ہزاروں شکایات کر چکے ہیں لیکن عملہ کہتا ہے ہیڈ آفس کو بتا چکے ہیں وہ تبدیل نہیں کرتے تو ہم کیا کریں صارفین نے اپنے اکائونٹس دوسرے بنکوں میں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ہفتہ میں 4 دن بھی مشین کام نہیں کرتی ایمرجنسی کی صورت میں رقم نکلوانے جائیں تو مشین کے باہر لکھا ہوتا ہے اے ٹی ایم مشین خراب ہے طویل عرصہ سے مشین کے مسائل ہیں لیکن اعلیٰ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

متعلقہ عنوان :