محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کہوڑی میں جنگلی کہو پر اعلیٰ اقسام کے زیتون کی پیوندکاری کےسلسلہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

پیر 28 جولائی 2025 19:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک و ناظم اعلیٰ زراعت کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع مظفرآباد کے زیر انتظام سرکل آفس کہوڑی میں جنگلی کہو پر اعلیٰ اقسام کے زیتون کی پیوندکاری کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقادکیا گیا ،جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع آمنہ رفیع، نائب ناظم زراعت ہیڈ کوارٹر،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سپیشلسٹ، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر نیفیلڈ سٹاف اور زمینداروں کو زبانی و عملی طور پر زیتون کی پیوندکاری کی تربیت دی،تربیتی پروگرام میں فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیتون کی پیوندکاری مہم میں لگن اور دلچسپی سے حصہ لیتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں موضع کی سطح پر انجمن دہقان کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں صرف زمیندارو ں کی ہی نمائندگی ہو تاکہ علاقے میں زراعت کو کمرشل بنیادوں پرفروغ دیا جا سکے۔ تربیت کے بعد موضع پچھپئی کھنیاں میں زیتون کی پیوندکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف نے150جنگلی کہو کے درختوں پر پیوند کاری کی گئی۔بعد ازاں نائب ناظم ہیڈ کوارٹر نے ہمراہ اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر زیتون کے 200 پوداجات پر مشتمل باغ اور کمرشل بنیادوں پر لگائے گئے سبزیاتی فارم پرسچہ کا وزٹ کیا۔