توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں شرکت کی اجازت دینے اور جیل کے باہر روکے جانے کیخلاف علیمہ خان کی درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو قانون کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت

پیر 28 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں شرکت کی اجازت دینے اور جیل کے باہر روکے جانے کیخلاف علیمہ خان کی درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو قانون کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کوسماعت کے دوران علمیہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ عدالت نے فیملی اور قانونی ٹیم کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے احکام جاری کئے تھے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو علیمہ خان کی درخواست پر قانون کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔