ڈی ایس پی سٹی مانسہرہ کا تھانہ صدر کا اچانک دورہ، عملے، مال مقدمات، فرنٹ ڈیسک روم، حوالات و ریکارڈ کا جائزہ لیا

منگل 29 جولائی 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈی ایس پی سٹی مانسہرہ کیڈٹ فاروق نے تھانہ صدر کا اچانک دورہ کیا اور عملے، بلڈنگ، مال مقدمات، فرنٹ ڈیسک روم، حوالات اور تھانے کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی نے تھانہ میں موجود افسران و اہلکاروں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ بھی کی اور انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے عزت واحترام سے پیش آئیں، شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہٰذا اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں۔

متعلقہ عنوان :