ڈسکہ، ممتاز علمائے کرام اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی علامہ اسماعیل حقی کو ممبر امن کمیٹی سیالکوٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 29 جولائی 2025 11:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام اور سیاسی و سماجی رہنماجامعہ انوارالقرآن تشریف لائے اور علامہ اسماعیل حقی کو ممبر امن کمیٹی ضلع سیالکوٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ گزشتہ روز جامعہ انوارالقرآن محلہ شہاب پورہ جناح چوک ڈسکہ میں ایک پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسکہ کی دینی، روحانی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر معزز رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے خصوصی طور پر شرکت کی اور علامہ اسماعیل حقی کو ممبر امن کمیٹی ضلع سیالکوٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

علامہ حافظ غلام یسین مہتمم جامعہ صدیقیہ تعلیم القرآن ڈسکہ ، علامہ صاحبزادہ فضلِ عثمان جامعہ نقشبندیہ مجددیہ کالج روڈ ، علامہ غلام مرتضیٰ ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ، قاری واجد حسین تبسم چیئرمین اہلسنت علماء کونسل ڈسکہ ، علامہ یامین مصطفائی ادارۃ المصطفٰی انٹرنیشنل ، حاجی محمود شاہین چیئرمین جے یو پی سٹی ڈسکہ ، علامہ نجیب اللہ امینی جامعہ نقشبندیہ مجددیہ ، قاری افتخار نقشبندی جامع مسجد نور، کالج روڈ، قاری افتخار چشتی جامعہ غوثیہ پرانا ڈسکہ، قاری نعیم رضا نائب صدر جے یو پی تحصیل ڈسکہ و دیگر نے تقریب میں شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ علامہ اسماعیل حقی امن، اتحاد، رواداری اور اخوت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔