جمرود، نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

منگل 29 جولائی 2025 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں نوجوان نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے نکال لیا جسے ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔

متعلقہ عنوان :