نوشہرہ ورکاں ،سیشن عدالت نے مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت، تین ملزم بری کرنے کا حکم

منگل 29 جولائی 2025 12:02

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں مقدمہ قتل کا فیصلہ ایک ملزم کو سزائے موت دے دی ،ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں عمران شہباز نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 1224/20بجرم 302کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ابوذر ساکن کولووال کو سزائے موت جبکہ دیگر تین ملزمان کو با عزت بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے بجلی کا کنکشن اتروانے کی رنجش میں فائرنگ کر کے چھ بچوں کے باپ افتخار احمد کو قتل کیا تھا اور مقتول کی بیوہ نازیہ افتخار نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کروایا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ایڈووکیٹ کامران اولکھ نے کی ۔\378

متعلقہ عنوان :