فیصل آباد پولیس، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 14:12

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)فیصل آباد تھانہ سٹی سمندری پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی سمندری سب انسپکٹر نجم الحسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری کی گئی رقم 06 لاکھ 67 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ملزم کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔