وائٹلٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا

سرے، نارتھمپٹن شائر، ڈرہم، ہیمپشائر،لنکا

منگل 29 جولائی 2025 15:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)وائٹلٹی بلاسٹ ٹی 20 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سرے، نارتھمپٹن شائر، ڈرہم، ہیمپشائر،لنکا شائر،کینٹ،سمرسیٹ اور واروکشائرکی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل رائونڈ کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا کوارٹر فائنل میچ 3 ستمبر کو سرے اور نارتھمپٹن شائرکی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ل 5 ستمبر کو ڈرہم اورہیمپشائر کی ٹیمیں ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی،تیسرا کوارٹر فائنل میچ کینٹ اور لنکا شائر کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ 6 ستمبر کو سمرسیٹ اور واروکشائرکی ٹیموں کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13 ستمبر کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔