صفیان مقیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں راشد خان سے بھی بہتر بائولنگ اوسط کے مالک بن گئے

25 سالہ لیفٹ آرم رسٹ سپنر ابتک اپنے پہلے 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں محض 11.15 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 اگست 2025 16:11

صفیان مقیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں راشد خان سے بھی بہتر بائولنگ اوسط کے مالک ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2025ء ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم رسٹ سپنر صفیان مقیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں افغان سپر سٹار راشد خان سے بھی بہتر بائولنگ اوسط کے مالک بن گئے۔ 
25 سالہ صفیان مقیم اب تک اپنے پہلے 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں محض 11.15 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 گیندوں کرنے والے فل ممبر ممالک کے بائولرز کی دوسری بہترین اوسط ہے۔

ّآئرلینڈ کے آندرے بوتھا 2008ء سے 2010ء کے دوران 14 ٹی ٹونٹی میچز میں 8.76 کی اوسط سے 21 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان 13.80 کی اوسط سے 161 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسرے، بھارت کے کلدیپ یادو 14.07 کی اوسط سے 69 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جب کہ سابق جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر 15.04 کی اوسط سے 63 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

 
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم رسٹ سپنر سفیان مقیم نے سعید اجمل کا 16 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا۔ 
25 سالہ صفیان مقیم اب تک اپنے پہلے 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں محض 11.15 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس کے ساتھ ہی انہوں نے سعید اجمل اور محمد سمیع کا 16 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا۔
سعید اجمل نے اپنے پہلے 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 15.5 اور محمد سمیع نے 12.2 کی اوسط سے 19،19 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

 
عباس آفریدی 10.9 کی اوسط ، عثمان قادر 12.6 کی اوسط اور عمر گل 13.5 کی اوسط سے اپنے پہلے 11 ٹی ٹونٹی میچز میں 18،18 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 14 رنز سے شکست دی، صائم ایوب آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔