دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

ہفتہ 2 اگست 2025 15:08

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ کل    شروع ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ کل بروز اتوار سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کریں گے جس کا آغاز 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کے خلاف میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے دوران 3 اور 4 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز منعقد ہوں گے جبکہ 5 اور 6 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو میچ کی صورت حال سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

انگلینڈ میں موجود سات کھلاڑی 7 اگست کو ٹیم جوائن کریں گے تاکہ سکواڈ مکمل ہو سکے۔ ابتدائی طور پر کیمپ میں شامل 8 کھلاڑیوں میں محمد عرفان خان (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، یاسر خان شامل ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانا، ٹیم ورک کو مضبوط بنانا اور دورہ آسٹریلیا کے لیے مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔