محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے آنے پر حیران ہوں، این بشپ

ہفتہ 2 اگست 2025 13:38

محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے آنے پر حیران ہوں، این بشپ
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ، محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے اٴْنے پر حیران رہ گئے۔سابق ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر این بشپ نے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی دیر سے آمد پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔کمنٹری کے دوران بشپ نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر شاندار چھکا لگانے پر حارث کی تعریف کی لیکن بیٹنگ آرڈر میں انہیں دیر سے بھیجنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریمارکس دیے کہ وہ اس طرح کھیلتا ہے میں حیران ہوں کہ وہ اتنی دیر سے آیا۔واضح رہے کہ محمد حارث جارح بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور عام طور پر نمبر 3 یا 4 پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں۔مئی میں بنگلادیش کے خلاف ان کی میچ وننگ سنچری اس کی مثال ہے جہاں انہوں نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 8 چوکے، 7 چھکے لگائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6-178 رنز بنائے۔ اننگز کی قیادت صائم ایوب کی نصف سنچری نے کی، جنہیں فخر زمان اور حسن نواز نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز کھیلنے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔