فیسکو کی اولین ترجیح صارفین کو سروسز کی فراہمی ہے،انجینئر محمد عامر

منگل 29 جولائی 2025 16:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کے افسران وملازمین کی حالیہ دنوں میں بارشوں کے باوجود صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں جبکہ فیسکو افسران وملازمین بالخصوص لائن سٹاف نے جس جانفشانی سے صارفین کو بجلی فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض اداکئے فیسکو اتھارٹی کوبجا طور پر ان پر فخر ہے۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامرنے کہا کہ فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سب ڈویژنل دفاتر میں ضروری سامان اور ٹرانسفارمر ٹرالیاں مہیا کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین کو بہترین کسٹمرسروسز کی فراہمی، بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری حل اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے فیسکو افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ صارفین بجلی کے مسائل کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ فیسکو کا امیج ایک صارف دوست کمپنی کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبرصارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہریاں منعقد کرکے صارفین کے مسائل حل اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :