سرگودھا میں نئے ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے

منگل 29 جولائی 2025 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اندرون شہر فروٹ ریڑھیوں کو ماڈل ریڑھی بازاروں میں منتقل کرنے کیلئے دو نئے ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے فروٹ ریڑھیوں سے پاک کر کے انہیں ماڈل ریڑھی بازار منتقل کرنے کے لئے شاہین چوک،ٹائلی چوک،سبزی منڈی اور پرانا پھٹہ منڈی چوک میں ماڈل ریڑھی بازار لگائے لیکن اس کے باوجود شہر سے ریڑھیوں کا انخلا مکمل نہ ہو سکا جس پر میونسپل کارپوریشن 200 سے زاہد ریڑھیوں کو قبضہ میں لیکر ان کے لئے گورنمنٹ اے پی ایس ہائی اسکول (گورنمٹ ہائی سکول2)اور محکمہ خوراک گودام کے باہر سلانوالی روڈ پر دو نئے ماڈل ریڑھی بازاروں کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ان ماڈل ریڑھی بازاروں میں بنائے جانے والے سٹالز کے اخراجات ریڑھیوں والے خود برداشت کریں گے اور میونسپل کارپوریشن کے زریعے آمدن میں اضافہ بھی ہو گا جن سے روزانہ یا ماہانہ مقرر کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :