ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب کی زیرنگرانی ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول یونٹس، پیٹرول پمپ پر ناقص پیٹرول اور کم پیمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 29 جولائی 2025 16:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرنگرانی ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول یونٹس، پیٹرول پمپ پر ناقص پیٹرول اور کم پیمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر فریحہ فاروق نے ضلع بھر کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر انہوں نے دکانوں کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یہ کارروائیاں جاری ہیں احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ \378