پرائس کنٹرول ٹیم نے جہلم ویلی کے بازاروں میں گھریلو سلنڈرز کی دکانوں کا معائنہ ، قیمتوں، معیار اور مقدار اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

منگل 29 جولائی 2025 17:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) پرائس کنٹرول ٹیم نے ضلع جہلم ویلی کے بازاروں میں گھریلو سلنڈرز کی دکانوں کا معائنہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران خان،مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی راجہ کاشف لطیف خان،انسپکٹر پرائیس کنٹرول اقراء یوسف ، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس خالد محمود مرزا اور نائب ناظم صنعت وتجارت راجا جاوید انور کی ہدایت پرائیس کنٹرول ٹیم نے ہٹیاں بالا بازار میں فروخت ہونے والے گھریلو سلنڈرز کی قیمتوں، معیار اور مقدار اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے گیس ڈیلرز کو آگ بجھانے کے آلات اور دیگر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول راجہ کاشف لطیف خان کا کہنا تھا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کو یقینی بنایا جائے اور کراس فلنگ کرنے والے گیس ڈسٹری بیوٹرز کو وارننگ جاری کی کہ فی الفور کراس فلنگ کو روکا جائے اور عوام الناس کو اوگرا ریٹس پر معیاری گھریلو سلنڈرز مہیا کیے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کی ہدایات پر انسپکٹر پرائیس کنٹرول کا دفترضلع میں قیام کر دیا گیا ہے عوام الناس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین اور عملدرآمد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :