کراچی: سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ڈی کام سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

منگل 29 جولائی 2025 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے زیرِ اہتمام ڈپلومہ اِن کامرس (D.Com) سالانہ امتحانات 2025حصہ I-II کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ سندھ مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایت پر، ناظم امتحانات سید اختر علی شاہ نے تمام امتحانی شیڈول اور ایڈمٹ کارڈز سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز کو فوری روانہ کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق، 5 اگست 2025 سے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے۔ جو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔ نقل کی روک تھام کے لیے کراچی میں 7 امتحانی مراکز جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں درجنوں سے زائد مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو ایڈمٹ کارڈ کے بغیر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے آغاز سے کم از کم 30 منٹ قبل اپنے متعلقہ امتحانی مرکز میں لازمی اصل ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :