رجب بٹ کے اپنی اہلیہ کے بھائی کیساتھ اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

ٹک ٹاکر نے اپنی اہلیہ کے بھائی کو وی لاگ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں ہے، میں نے ایمان پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ کسی چیز سے روک رکھا ہے، رجب بٹ نے اہلیہ کے بھائی کو دھمکی بھی دی کہ وہ ایمان کو ویوز کیلئے استعمال نہ کریں

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 جولائی 2025 15:50

رجب بٹ کے اپنی اہلیہ کے بھائی کیساتھ  اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)ٹک ٹاکررجب بٹ کے اپنی اہلیہ کے بھائی کیساتھ اختلافات کھل کر سامنے آگئے،رجب بٹ پاکستانی فیملی ویلاگر ہیں جنہوں نے اپنی فری سٹائل ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پائی ہے۔ اب وہ کئی متنازعہ باتوں اور جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں ان پر کئی مقدمات بھی درج ہیں،ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں انکشاف کیا کہ ان کی بیوی میکے میں ہیں۔

رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان کے بھائی کے بیان پر بھی بات کی جو ایک لائیو سیشن میں دیا گیا تھا۔رجب بٹ نے ایمان کے بھائی کو مخاطب کیااور کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں نے ایمان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور نہ ہی کسی چیز سے روک رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاکررجب بٹ نے یہ بھی کہا کہ ایمان اور ان کے درمیان کچھ مسائل ہیں جنہیں وہ خود حل کریں گے۔

انہوں نے ایمان کے بھائی کو دھمکی دی کہ وہ ایمان کو ویوز کیلئے استعمال نہ کریں کیونکہ آپ بھی اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ان کامزید کہناتھاکہ ایمان کو شام 5 بجے تک سونے کی مکمل آزادی ہے اور کوئی اسے کبھی اس پر سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ آپ ایمان کو ہسپتال لے جا رہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ میں نے اس کے تمام اخراجات برداشت کئے ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ ایک تنازعے میں الجھ گئے ہیں کیونکہ ان کے دوستوں کی چند پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس تنازعے پر ایک ولاگ کے ذریعے بات کی اور کہا کہ ان کے کم ظرف دشمنوں نے یہ ویڈیوز لیک کی ہیں اور کچھ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ وہ شروع میں وضاحت دینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے مگر اب اپنے فینز کیلئے یہ وضاحت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزٹک ٹاکر رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں تھیں۔سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پرحیران ہوگئے تھے۔نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا تھا کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایاگیاتھا کہ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی تھیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس میں یہ تذکرہ بھی کیا جارہا تھا کہ رجب بٹ کے انتہائی قریبی ساتھی حیدر شاہ ویڈیو کال پر جسے اپنا جسم دکھا رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود رجب بٹ ہی تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا تھاکہ ان ٹک ٹاکرز نے آخر یہ ویڈیوز بنائی ہی کیوں؟ یہ قابل اعتراض ویڈیوز بنائی تو ان کے موبائل سے ہی گئی ہیں جسے بعد میں ان کے ہی ساتھیوں یا کسی اور نے وائرل کیا تھا۔دوسری جانب رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی تھیں۔