وزیراعظم اور آرمی چیف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایس آئی ایف سی قائم کیا ، گورنرسندھ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 18:11

وزیراعظم اور آرمی چیف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایس آئی ایف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے SIFC قائم کیا ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور سرمایہ کاری کے شاندار مواقع دستیاب ہیں، متعدد منصوبے منظور ہوچکے ہیں جن میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سی آئی ای سی سی کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے گورنرسندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی مرکزی حکومت کو CIECC انفراسٹرکچر و دیگر تعمیراتی منصوبوں کیلیے کمپنیوں کے انتخاب میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ چین میںCIECC کے تحت ہزاروں کلومیٹر ریلویز ٹریک، ہائی ویز اور مکانات تعمیر ہوچکے ہیں، پاکستان میں بھی CIECC اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کیا ہے جو 24/7 بزنس مینوں اور عوام کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کی ترقی کے لیے مختلف بزنس ماڈلز کے ذریعے شراکت داری ممکن ہے۔گورنرسندھ نے چیئرمین CIECC کو وفد کے ہمراہ پاکستان آنے کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔