یوکرین کی جیل پر روسی حملے میں 17 افراد ہلاک، 42 زخمی

منگل 29 جولائی 2025 17:42

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) یوکرین کے زپوریزیا ریجن میں ایک جیل پر روسی فضائی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چین کے خبر رساں ادارے شنہوا نے یوکرین کی وزارت انصاف کے حوالہ سے بتایا کہ چار گائیڈڈ بم تقریباً 11 بجکر 28 منٹ پر بلینکیوسککا جیل پر گرے جس کے نتیجے میں جیل کی مرکزی عمارت اس کے انتظامی ہیڈکوارٹرسمیت تباہ ہو گئی۔ حملہ کے بعد شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 42 قیدیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں روس اور یوکرین نے ڈرون اور میزائل حملوں میں ایک دوسرے کے انفراسٹرکچر کو سخت نقصان پہنچا یا ہے۔