پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے باغات کو نو سموکنگ زون ڈکلئیرکردیا

پبلک پارکس کینٹینزمیں ویپ،سگریٹ سمیت ہرطرح کی تمباکو پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی ہوگی

منگل 29 جولائی 2025 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے باغات کو نو سموکنگ زون ڈکلئیرکردیا ،پبلک پارکس کینٹینزمیں ویپ،سگریٹ سمیت ہرطرح کی تمباکو پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔محکمہ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے جاری مراسلے میں صوبہ بھر کے پی ایچ ایزکو عوامی آگاہی اورفیصلے پرعملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں،پی ایچ ایزکے زیرانتظام پارکس میں سگریٹ اور ویپ پر سختی سے پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق پبلک پارکس کینٹینزمیں ویپ،سگریٹ سمیت ہرطرح کی تمباکو پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی ہوگی،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس کے داخلہ خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پرنوسموکنگ کے آگاہی بورڈزآویزاں کئے جائیں، مانیٹرنگ کیلئے سکیورٹی اورسٹاف کو پابند بنایا جائے۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے کہا بچوں اورنوجوان نسل کوسگریٹ نوشی کی بری عادت سے بچانے میں مدد ملے گی،باغات میں سیرکیلئے آئی فیملیز اور ورزش پسند افراد کو اچھاماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرباغات کومزیددلکش سسٹین ایبل بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :