سکھر پولیس کی کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے

منگل 29 جولائی 2025 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز مختلف کاروائیوں کے دوران 08 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے کاروائیوں کچھ اس طرح عمل میں لائی گئی ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کا حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار کیا گرفتار ملزم حمزہ میرانی کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں برآمد کرلیا گیاملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ تحت مقدمہ درج۔

ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں، منشیات چرس سمیت 02 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3400 گرام چرس برآمد کیا گیا ملزمان میں نصر اللہ بلو اور واجد کورائی شامل۔

(جاری ہے)

مقدمات درج۔ایس ایچ او تھانہ سائیٹ کا حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی، اسلحہ سمیت ایک ملزم گرفتار ملزم رابیل شیخ کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں برآمد کیا گیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بائجی شریف کی حدود کامیاب کاروائی، 02 منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے 95 عدد آداب گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں کو برآمد کیا گیا ملزمان میں ھاشم بلو اور راہیل سانگی شامل۔ مقدمہ درج اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کندرا کی حدود کامیاب کاروائی، منشیات بھنگ سمیت ملزم گرفتار ملزم عطا حسین شاہ کے قبضے سے 2200 گرام بھنگ برآمد کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ دادلوئ کی حدود کامیاب کاروائی، ایک منشیات فروش گرفتار ملزم مکھنو کورائی کے قبضے سے 400 گرام چرس برآمد کیا گیادوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔