
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں امراضِ دل کے علاج کیلئے اینجو پلاسٹی کا آغاز کردیا گیا
اینجوپلاسٹی کیلئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
منگل 29 جولائی 2025
20:15

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرزاور سٹاف کی تعیناتی کا آغازہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹر ونیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔ کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ،میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کی کیتھ لیب میں ناصرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کے بیان سے 'مودی کے زخم تازہ ہو جاتے' ہیں، شہباز شریف
-
بھارت نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ ختم کی، صدر ٹرمپ اپنے دعوے پر قائم
-
عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
روس میں 8.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، جاپان اور بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری،متعدد افراد زخمی
-
نمبردار کے بیٹے سے ناجائز جسمانی تعلقات، سیالکوٹ میں سنگدل ماں ہی بہن بھائی کی قاتل نکلی
-
معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد بھارت پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
-
وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے
-
آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
-
پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ جبکہ صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں
-
ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.