چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے پشاور میں امریکہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

منگل 29 جولائی 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) پشاور میں امریکہ کے قونصل جنرل شنٹی مور نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترقیاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔