ساہیوال، ڈاکو اسلحہ کے زور پر مکینک بیوپاریوں سے نقدی، موٹرسائیکل لے اڑے

منگل 29 جولائی 2025 21:25

ْ ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ڈاکو اسلحہ کے زور پر مکینک بیوپاریوں سی28ہزار 600 روپے نقدی ،دو موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 16گیارہ ایل کے قریب محمد شفیق مکینک سے موٹر سائیکل نمبر1906 اے ایف ایل نقدی 7 ہزار روپے۔

(جاری ہے)

چک 5گیارہ ایل کے قریب نثار احمد بیوپاری سے موٹر سائیکل نمبر 4007 ایس ایل ایل نقدی 1600روپے۔ چک 44 بارہ ایل کے قریب موٹرسائیکل سوار وقاص علی بیوپاری سے 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس صدر چیچہ وطنی، ہڑپہ اور یوسف والا نے محمد شفیق، نثار احمد اور وقا ص علی کی مدعیت میں تین مقدمات 392 اور 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔