تاجکستان کی رواں سال زرعی برآمدات33.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

بدھ 30 جولائی 2025 11:40

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) تاجکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر مالیت کی 90 ہزار 300 ٹن زرعی مصنوعات برآمد کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 ہزار 200 ٹن زیادہ ہے۔ قازقستان کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات تاجکستان ایکسپورٹ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر خورشید ظہورزودا نے پریس کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ خشک میوہ جات کا ہے جن کی برآمدی مالیت 1 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہی،پھلوں کی برآمدات کا حجم 79 لاکھ ڈالر جبکہ سبزیوں کی برآمدات کا حجم 47 لاکھ ڈالر رہا، دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات 31 لاکھ ڈالر رہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تاجکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ اشیا 50 ممالک کو برآمد کیں۔

متعلقہ عنوان :