بھکر،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم جمشید گرفتار

بدھ 30 جولائی 2025 14:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بھکر دریائی چیک پوسٹ روحیلہ غربی تھانہ کلورکوٹ پولیس کی کاروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم جمشید گرفتا رکر لیا گیا، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھکر پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ ملک عامر شہزاد اعوان اور انچارچ ریورائن پوسٹ مظفر اقبال سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ جمشید ولد سید رسول کو رائفل 222 کلاشنکوف نما سمیت گرفتار کرلیا۔دریافت پر ملزم نے بتلایا کہ اس نے چند روز قبل اسلحہ سے سوشل میڈیا پر نمائش کی ویڈیو لگائی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔