مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب

بدھ 30 جولائی 2025 15:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ،اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کوضلع لودھراں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری وسائل ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں،جس کا شفافیت اورایماندا ری سے استعمال کیا جائے گا۔

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ہسپتالوں اورمراکز صحت پر زیادہ سے زیادہ مون سون شجرکاری کرنے اور لگائے گئے پودوں کی بہتر نگہداشت کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر محمد شہباز حسین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیا پور، بنیادی مرکز صحت چک ہمٹہ اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس جلہ ارائیں و 360WBمیں سروس ڈیلیو ری کا جائزہ لیا۔سی ای اوہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں ڈاکٹر فرحان سعید اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ادویات کی دستیابی، بائیو میڈیکل مشینری کے فعال ہونے اور آکسیجن سپلائی کی موجودگی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔