بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد کی رہائی کا معاملہ اٹھانے امریکا گئے تھے،رپورٹ

بدھ 30 جولائی 2025 17:05

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)بانی تحریکِ انصاف کے بیٹے قاسم اور سلیمان امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد کی رہائی کا معاملہ اٹھانے امریکا گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ئذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ٹرمپ انتظامیہ سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا کسی اہم امریکی میڈیا پلیٹ فارم سے انٹرویو کا اہتمام بھی نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان نے امریکا میں متعدد کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی تھیں۔انہوں نے کانگریس مین بریڈ شرمین، کیلی فورنیا سے مائیک لیون، ہاس فارن افئیرز اکیڈمی کے ریکنگ رکن گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سے ملاقاتیں کیں۔