فرانسیسی کمپنی ورلڈ لائن کو 4.2 ارب یورو کا خسارہ

بدھ 30 جولائی 2025 17:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)فرانسیسی کمپنی ورلڈ لائن کو سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 4.2 ارب یورو (4.8 ارب امریکی ڈالر)خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ لائن کی جانب سے خسارے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ایک میڈیا تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی اربوں یورو کے مشتبہ لین دین میں ملوث ہے۔ ورلڈ لائن، جو کہ جسمانی اور آن لائن دونوں قسم کے تاجروں سے ادائیگیوں پر کمیشن وصول کرتی ہے، نے یہ بھی بتایا کہ صارفین کی کم ہوتی ہوئی خریداری کے باعث اس کی آمدنی 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 2.2 ارب یورو رہی۔

متعلقہ عنوان :