Live Updates

سندھ حکومت نے کم ازکم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 30 جولائی 2025 17:51

سندھ حکومت نے کم ازکم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سندھ حکومت نے صوبے بھر کےتمام صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے کہا ہےکہ نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت41ہزار380روپے، ہنر مندوں کی اُجرت 49ہزار628روپے اور اعلیٰ ہنر مند کی اُجرت 51ہزار745روپے مقرر کی ہے۔

یہ اُجرت تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر یکساں لاگو ہوگی جبکہ مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر اُجرت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے تمام ادارے جہاں مزدوروں کو فی گھنٹہ اُجرت دی جاتی ہے انہیں کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر گامزن ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود، مناسب اُجرت اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کم از کم اُجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت صنعتکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :