فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں دہشت گردہیں،فرانس

بدھ 30 جولائی 2025 17:56

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)الخلیل کے قریب ایک گائوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آبادکاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی منظم پرتشدد کارروائیاں ہیں، جو دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جرائم میں ملوث افراد کو فوری سزا دیں۔