حوثی ہمارے جہاز کے عملے کو رہا کریں، حملے کی زد میں آنے والی کمپن ی کا مطالبہ

بدھ 30 جولائی 2025 17:56

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)رواں ماہ کے شروع میں حوثیوں کے ہاتھوں تباہ کیے گئے بحری جہازوں کے مالک نے یمنی حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے عملے کو رہا کر دیا جائے۔ اس سے قبل اسی مالک نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ عملے کے ارکان کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

(جاری ہے)

جن جہازوں کو حوثیوں نے حملے کر کے رواں ماہ کے دوران سمندر میں ڈبو دیا تھا۔

ان میں اٹرنٹی سی بھی شامل تھا۔تاہم حوثیوں نے دعوی کیا تھا کہ اس جہاز کے عملے کو بچالیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی ماہ کے شروع میں حوثیوں نے 'میجک سی' نامی جہاز کو بھی حملہ کر کے ڈبو دیا تھا۔اٹرنٹی سی کمپنی کے مالک نے اپنے بیان میں تمام گروپوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کے گیارہ ارکان کو رہا کرایا جائے۔ یاد رہے اٹرنٹی سی کے جہاز کا نام کاسمو بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :