مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب

بدھ 30 جولائی 2025 22:22

مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)لاہورہائیکورٹ نے مزدور کی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری لیبراینڈہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مزدور کی تنخواہ 37ہزار روپے کرنے کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ حکومت نے بجٹ میں عام مزدورکی تنخواہ37ہزار روپے کرنے کااعلان کیا،حکومت کی جانب سے اعلان کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

انڈسٹریز حکومتی اعلان کے مطابق ادائیگیاں کررہی ہیں،سال2017میں مزدورکی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی کم سے کم اجرت22 ہزار روپے مقرر ہے،نوٹیفکیشن کے بغیر انڈسٹریز37ہزار روپے ادائیگی کی پابند نہیں۔استدعا ہے عدالت حکومت پنجاب کو فوری طور پر کم سے کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے، عدلات نے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔