اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل کی جانب سے سائل کی درخواست پر بنک کو نوٹس جاری

بدھ 30 جولائی 2025 23:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل نے سائل کی درخواست پر بنک کو نوٹس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سائل نے بنک کو تحریری درخواست میں شکایت کی کہ اس کا بنک اکاونٹ ہیک کر کے اکاؤنٹ سے رقم ایک ہی تاریخ میں نکال لی گئی جبکہ سائل کا ATM کارڈ اُس کے پاس محفوظ ہے اور اس نے کسی کوخفیہ کوڈ بھی نہیں بتایا۔

درخواست میں سائل نے بتایا کہ اُس نے اپنا ATM کارڈ بذریعہ ہیلپ لائن بلاک کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد بار رابطہ پر مجھے ہیلپ لائن یا بنک سے رجوع کرنے میں اُلجھایا گیا ہے۔مذکورہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کو نسل بہاول پور نے بحکم اسٹنٹ کمشنر (سٹی) با اختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف ترمیمی قانون 2025 کے تحت مذکورہ بنک کو طلبی و جواب دہی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔انہوں نے سائلین سے کہا ہے کہ ان کے حقوق کا تحفظ انکے ادارے کا اولین مقصد ہے اور پنجاب تحفظ صارف (ترمیمی) قانون 2025 صارفین / خریداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :