بلوچستان ،صوبے کی 12جامعات کیلئے 85کروڑ کی گرانٹ ان ایڈ کا اجراء

بدھ 30 جولائی 2025 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) حکومت بلوچستان نے صوبے کی 12جامعات کے لئے 85کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ ان ایڈ کا اجراء کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ خزانہ بلوچستان صوبے کی جامعات کے لئے مالی سال 2025-26میں مختص کی گئی رقم میں سے 85کروڑ 18لاکھ 49ہزار 885روپے کا اجراء کردیا جس کے تحت جامعہ بلوچستان کو 28کروڑ 16لاکھ ، بیوٹمز کو 18کروڑ 72لاکھ ،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو 9کروڑ 78لاکھ ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 6کروڑ 4لاکھ روپے ،لسبیلہ یونیورسٹی کو 9کروڑ 34لاکھ ، یونیورسٹی آف تربت کو 4کروڑ 54لاکھ ، یونیورسٹی آف لورالائی کو 2کروڑ 71لاکھ ، میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کو 1کروڑ 44لاکھ ، یونیورسٹی آف گوادر کو 1کروڑ 29لاکھ ، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنسز کو 1کروڑ 10لاکھ، یونیورسٹی آف مکران کو 1کروڑ 1لاکھ سے زائد ، جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس خاران کو1کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ رقم جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے استعمال کی جاسکے گی ۔