صوبے کی ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اہم کردار ہے،صوبائی وزیر

بدھ 30 جولائی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے بعد نئے چیف افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور چھ زون روڈ بلڈنگ کے چیف انجینئر آفیسران چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے بعد محکمہ میں بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اہم کردار ہے اور وقت کا تقاضا بھی یہی تھا کہ تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات لائی جا ئیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز ہو اور بہتر ہو۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیف انجینئر افسران جاری ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال میں مزید سختی لائیں اور اس حوالے سے کسی بھی انجینئر افسر کو فری ہینڈ نا دیں، کوشش کریں کہ جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیر خود دورہ کریں اور ان منصوبوں پر میرٹ کا خاص خیال رکھیں اور معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :