Live Updates

راولپنڈی، خاتون کا قتل، لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی

بدھ 30 جولائی 2025 20:55

ْ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔قتل کے الزام میں خاتون کے دوسرے شوہر کے والد سمیت 6 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :