لیہہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

بدھ 30 جولائی 2025 21:10

لداخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں ایک پہاڑی تودہ گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2بھارتی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا ایک قافلہ ڈربک سے ضلع لیہ کے علاقے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔ فوجی حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ سمیت دو اہلکار ہلاک اور میجر رینک کے 2 اہلکار اور ایک کیپٹن زخمی ہوگیاہے۔ زخمیوں کو لیہ کے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔